ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک اور گوا کے واقعات سے معیشت کو نقصان ہوگا:پی چدمبرم

کرناٹک اور گوا کے واقعات سے معیشت کو نقصان ہوگا:پی چدمبرم

Thu, 11 Jul 2019 20:26:25    S.O. News Service

نئی دہلی، 11 جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے سینئرلیڈراورسابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے جمعرات کو کرناٹک اور گوا کے سیاسی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے راجیہ سبھامیں کہاہے کہ ان کا ہندوستانی معیشت پر مضر اثرات پڑے گا۔چدبرم نے اعلی ایوان میں عام بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ دو دنوں میں جمہوریت کو کافی نقصان پہنچایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرناٹک اورگواکے واقعات سے جمہوریت کو ہوئے نقصان سے وہ کافی دکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تنظیم ہندوستانی میڈیاکودیکھ کراپنے خیال نہیں بناتے۔ایسے واقعات سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ ایجنسیاں متاثر ہوں گی۔


Share: